لاس اینجلس: (یو این آئی- ژنہوا) امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس اینڈ چلڈرن ہاسپٹل ایسوسی ایشن کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں کووڈ کا اثر ہونا شروع ہونے کے بعد سے ایک کروڑ 28 لاکھ سے زیادہ بچے متاثر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 4 ہفتوں میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں جب کہ گذشتہ ستمبر کے آخری ہفتے میں تقریباً 78 لاکھ بچوں میں کووڈ کے اضافی کیسز سامنے آئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا انفیکشن سے متاثر ہونے والے افراد میں 19 فیصد بچے تھے، 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں بچوں میں کووڈ کا تناسب 16.6 فیصد تک بڑھ گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار کے پیش نظر ملک میں کورونا کی نئے ویرینٹ سے ہونے والی بیماری کے مہلک اثرات اور طویل مدتی اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے عمر کی بنیاد پر مزید اعداد و شمار جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کی صحت پر اس وبا کے فوری اثرات کو جاننا بہت ضروری ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر گہرے اثرات کا پتہ لگانا ہے۔
امریکہ میں ایک کروڑ 28 لاکھ سے زائد بچے آئے کورونا کی زد میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS