عمران خان صدارتی نظام نافذ کرنے کا سوچ رہے ہیں: ٹی ایل پی

0
image:english.webdunia.com

اسلام آبادِ:(یو این آئی) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممکنہ اتحادی تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان آئین کو ختم کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور وہ ملک میں صدارتی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے آئین کے تحفظ کی اپیل بھی کی۔ بدھ کی شام ٹی ایل پی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں ٹی ایل پی سپریم کونسل کے چیئرمین پیر ظہیر الحسن شاہ نے متنبہ کیا کہ ایک سازش کے تحت پاکستان میں آئین کو منسوخ کرنے کے بعد صدارتی نظام رائج کرنے کا منصوبہ ہے۔ دی نیوز انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے اجلاس کی صدارت کی اور اس دوران انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ آئین کو ختم کرنے اور صدارتی نظام متعارف کرانے کی سازش کی تحقیقات کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی آئین کو ختم کرنے کی کسی بھی سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی جو مذہبی رہنماؤں اور پاکستانی عوام کی بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اسلامی اقدار کا تحفظ کرتا ہے جو مذہبی، شخصی اور سیاسی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔
اس دوران انہوں نے عزم کیا کہ ٹی ایل پی آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا اسی طرح جواب دے گی جس طرح اس نے ایم پی ایز کے حلف اور انتخابی فارم میں ترمیم کے خلاف فیض آباد میں دھرنا دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS