یوکرین کا کیف ریجن پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

0

کیف: (یواین آئی) یوکرین کے نائب وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے کیف ریجن پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ کیف ریجن حملہ آوروں سے آزاد ہوگیا ہے۔ کیف کے میئر نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج کے محاصرے میں اب تک 300 افراد کی جانیں گئیں۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق روس یوکرین کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے یوکرین کے مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے صدور کے درمیان بات چیت کیلئے کافی پیشرفت ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS