اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حکمراں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کامیابی ملی ہے۔ پارٹی نے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کو شکست دی ہے۔ جے یو آئی-ایف نے تین ماہ قبل پولنگ کے پہلے مرحلے میں بڑی جیت حاصل کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں میں ووٹنگ ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کو ابتدائی برتری حاصل ہوئی اور پارٹی اس برتری کو جیت میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہی۔ دوسرے مرحلے کے دوران 1,830 یونین کونسلوں میں بھی ووٹنگ ہوئی۔ جمعہ دیر شام تک 48 تحصیل کونسلوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جن میں سے 19 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے، جب کہ پارٹی نے 32 میں کامیابی کا دعویٰ کیا۔ دوسری جانب آٹھ تحصیل کونسلوں میں جیت کے ساتھ جے یو آئی-ایف دوسرے نمبر پر رہی۔
اس کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) نے پانچ مقامات پر کامیابی حاصل کی۔ جماعت اسلامی (جے آئی) نے تین، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی) اور آزاد امیدواروں نے بالترتیب 2-2 مقامات پر کامیابی حاصل کی، جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، راہ حق پارٹی (آر ایچ پی) اور مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیوایم) کو بالترتیب ایک ایک مقام پر جیت حاصل ہوئی۔
کے پی بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS