سری لنکا میں ایمرجنسی کا اعلان

0

کولمبو: (یو این آئی) سری لنکا کی حکومت نے راشٹرپتی بھون کے باہر لوگوں کے احتجاج کے ایک دن بعد ملک بھر میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیا ہے۔ بی بی سی نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ صدر گوٹابایا راجا پکشے نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کی حفاظت اور ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے فوج کو پٹرول اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا تاکہ ملک میں عوام کو راشن کی آسان سہولیات فراہم کی جا سکیں اور اسے یہ بھی اختیار دیا گیا کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کر سکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS