زیر تعمیر میگا پاور پروجیکٹ کیلئے پالیسی میں ترمیم کو منظوری

0

نئی دہلی (یو این آئی) : وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے ٹیکس افسران کو آخری میگا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے مقصد سے دس آخری میگا سرٹی فائیڈ پروجیکٹوں کی شناخت کے لیے مقررہ مدت میں 36 ماہ تک توسیع کو بدھ کے روز منظوری دے دی۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک حکومتی بیان کے مطابق حتمی میگا سرٹیفکیٹس جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے پروجیکٹ تیار کرنے والی کمپنیوں کو مستقبل میں پاور پرچیز ایگریمنٹس (پی پی اے) کیلئے مسابقتی بولی لگانے اور پالیسی کے مطابق ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ اس فیصلے سے کیش فلو میں اضافہ ہوگا اور مختلف اہم پاور پروجیکٹس کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔بیان کے مطابق ایسے دس اقتصادی طور پر آپریشنل یا جاری عارضی میگا پروجیکٹس کی مدت درآمد کی تاریخ سے 120ماہ کی بجائے 156 ماہ تک بڑھا دی گئی ہے، جنہیں ٹیکس حکام کو حتمی میگا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کیلئے کلیئر/جزوی طور پر منظوری ملی ہوئی ہے۔ان میگا پروجیکٹس کے لیے پی پی اے سے اس طرح کی بولیوں میں حصہ لینے کی امید ہے ۔ بجلی کی وزارت موجودہ پاور مارکیٹوں کی بنیاد پر اس عرصے میں ایک متبادل بھی تیار کرے گی۔ یہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ فوائد مسابقتی انداز میں صارفین تک پہنچائے جائیں۔
مرکزی کابینہ کی سلامتی امور کی کمیٹی نے آج 3887 کروڑ روپے کی لاگت سے 15 دیسی ہلکے جنگی ہیلی کاپٹروں کی خریداری کو منظوری دے دی۔اس کیلئے ڈھانچہ جاتی سہولت کی تعمیر کیلئے 377 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو کابینہ کمیٹی برائے سلامتی امور کی میٹنگ میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔ملک میں ہی بنائے جانے والے ان ہلکے جنگی ہیلی کاپٹروں مین 45 فیصد سامان دیسی ہوگا، جسے بعد میں رفتہ رفتہ 555 فیصد تک کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS