جی ڈی پی کی شرح نمو میں کمی

0

ممبئی (پی ٹی آئی) ریٹنگ ایجنسی ’انڈیا ریٹنگس‘ نے مالی سال 2022-23 کیلئے ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی )کی شرح نمو کے اندازہ کو 7.6فیصد سے گھٹا کر 7سے 7.2 فیصد کردیا ہے۔ روس-یوکرین جنگ کی وجہ سے بڑھتی غیریقینی اور اس کے نتیجے میں صارفین کا تصور متاثر ہونے کے سبب انڈیا ریٹنگ نے شرح نمو کے اندازے کو کم کیا ہے۔انڈیا ریٹنگس نے کہاکہ جنگ کب ختم ہوگی، اسے لے کر غیریقینی صورتحال کے سبب خام تیل کی قیمتیں 3مہینے تک اعلیٰ سطح پر بنی رہ سکتی ہیں۔ اس کا دوسرا منظرنامہ یہ ہے کہ قیمتیں 6مہینے تک اونچی سطح پر رہ سکتی ہیں۔ ریٹنگ ایجنسی کے چیف ماہر اقتصادیات دیویندر پنتھ اور سنیل کمار سنہا نے بدھ کو کہا کہ اگر خام تیل کی قیمتیں 3مہینے تک اونچی سطح پر رہتی ہیں تو مالی سال 2022-23 میں جی ڈی پی کی نمو 7.2 فیصد رہ سکتی ہے اور اگر قیمتیں اس مدت کے بعد بھی اونچی سطح پر رہتی ہے تو جی ڈی پی نمو اور بھی کم 7 فیصد رہے گی۔ دونوں ہی اعدادوشمار جی ڈی پی میں اضافہ کے پہلے کے 7.6 فیصد کے اندازے سے کم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال میں ان 2منظر ناموں میں اقتصادی نظام کی شکل 2022-23 کے جی ڈی پی رجحان قیمت کے مقابلے بالترتیب 10.6 فیصد اور 10.8 فیصد کم رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق 2021-22 میں صارفین کی مانگ کمزور رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS