سری نگر، 20مارچ (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے مارکنڈل گاوں میں جمعے کی شام آگ کی ایک واردات میں شدید جھلسنے والا شخص دو دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے مارکنڈل گاوں میں جمعے کی شام کو عبدالرشید راتھر ولد غلام محمد کے گاو خانے سے آگ نمودار ہوئی ،اور آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران وہ شدید طورپر جھلس گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر منتقل کیا گیا جہاں دو روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد مذکورہ شہری ہفتے کی شام کو یہاں صدر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک مقدمہ درج کیا ہے۔
بانڈی پورہ آتشزدگی: زخمی دم توڑ گیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS