17ہزار ہندوستانیوں نے یوکرین بارڈر چھوڑا

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : یوکرین پر روسی حملہ ہونے کے بعد اب تک تقریباً 17 ہزار ہندوستانیوں نے یوکرین چھوڑ دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ان میں سے اب تک 15پروازوں میں 3352 لوگ ہندوستان لوٹ آئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین چھوڑنے والے ہندوستانیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اب ہم اندازہ لگاتے ہیں کہ ہماری ایڈوائزی جاری ہونے کے بعد تقریباً 17 ہزار ہندوستانی شہری یوکرین کی سرحدوں کو چھوڑ چکے ہیں۔ باگچی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6پروازیں ہندوستان میں اتری ہیں، جن میں سے ہندوستان میں لینڈ ہوئی کل پروازوں کی تعداد 15ہوگئی ہے۔ ان پروازوں سے لوٹنے والے ہندوستانیوں کی کل تعداد 3352 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 24گھنٹے میں 15 پروازیں طے ہیں، ان میں سے کچھ تو راستے میں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS