رامیشورم: سری لنکائی بحریہ نے وسطی رات میں 8 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا اور ان کے ٹرالر کو ضبط کرلیا۔ ماہی گیروں پر سری لنکائی آبی سرحد کے اندر داخل ہونے کا الزام ہے ۔سری لنکائی بحریہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ان آٹھ ماہی گیروں کو تلائی منار کے شمال میں شمالی وسطی بحری کمان کے ایک فاسٹ اٹیک کرافٹ کی گشت کے دوران حراست میں لیا گیا۔ تمل ناڈو محکمہ فشرر کے حکام نے کہاکہ گرفتار کئے گئے ماہی گیررامناتھ پورم ضلع کے رامیشور م کے رہنے والے ہیں۔ سری لنکائی بحریہ نے ہندستانی ٹرالر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے او ر ماہی گیروں پر انٹرنیشنل میری ٹائم باونڈری لائن (آئی ایم بی ایل)میں انکے آبی علاقہ میں آکر ’باٹم ٹرالنگ‘ کا الزام لگایا ہے، جو غیرقانونی طریقہ سے مچھلی پکڑنے کا ایک طریقہ ہے ۔ سری لنکائی بحریہ نے کہاکہ آگے کی قانونی کارروائی کیلئے ماہی گیروں اور ان کے ٹرالر کو متعلقہ سری لنکائی حکام کو سونپنے کی کارروائی کی جارہی ہے ۔
سری لنکا نے8 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS