جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن اسکولوں میں مذہبی پوشاک پر پابندی

0

نئی دہلی(ایس این بی ) : جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی ایجوکیشن کمیٹی نے اپنے محکمہ تعلیم کے افسروں سے یہ پابند کرنے کو کہا ہے کہ کوئی بھی طلبہ طالبات ’مذہبی پوشاک ‘پہن کر ایس ڈی ایم سی کے اسکولوں میں نہ آئے۔حالانکہ طلبہ طالبات اسکولوں میں فینسی ڈریس مقابلے یا تہوار وں کے دوران ’مذہبی پوشاک‘ پہن کر آسکتے ہیں ،اس کی انہیں اجازت ہے۔ایس ڈی ایم سی کی ایجوکیشن کمیٹی کی چیئر پرسن نتیکا شرما نے اس تعلق سے ایس ڈی ایم سی کے ایجوکیشن ڈائریکٹر کو مکتوب لکھا ہے۔ایس ڈی ایم سی کا یہ فیصلہ شمال مشرقی دہلی کے تکھمیر پور علاقے میں ایک والدین کے ذریعہ یہ الزام لگائے جانے کے کچھ دن بعد آیا ہے کہ سرکاری اسکول کے ایک ٹیچر نے اس کی بیٹی سے سر پر بندھے’اسکارف ‘ہٹانے کو کہا تھا ۔
انہوں جے خط میں ڈائریکٹر سے سبھی زونل افسروں کو یہ پابند کرنے کا حکم دینے کو کہا گیا ہے کہ ایس ڈی ایم سی کے پرائمری اسکولوں میں طلبہ طالبات ’مذہبی پوشاک‘ پہن کر نہ آئیں اور انہیں طے ڈریس کوڈ میں ہی اسکول میں داخلہ کرنے کی اجازت دی جائے ۔نتیکا شرما نے دلیل دی کہ ’مذہبی پوشاک‘ پہن کر کلاس میں شامل ہونے سے طلبا طالبات کے بیچ ’غیر یکسانیت‘ کا جذبہ پیدا ہوگا۔ ایجوکیشن کمیٹی کی چیئر پرشن نتیکا شرما نے کہا کہ میں نے کہا کہ ایس ڈی ایم سی کے اسکولوں کے لئے ایک مناسب ڈریس کوڈ طے کیا گیا ہے اور طلبہ طالبات کو اس کا عمل کرنا چاہئے ۔ہم ہر سال بچوں کو اسکول ڈریس مفت میں دیتے ہیں ،تاکہ وہ اسکول آتے وقت مذہبی پوشاک کے بجائے اسے پہن کر آئیں۔حالانکہ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ طالبات اسکولوں میں فینسی ڈریس مقابلے اور تہواروں کے دوران ’مذہبی پوشاک ‘ پہنچ سکتے ہیں ۔
ایس ڈی ایم سی پانچویں کلاس تک کے تقریباً 568اسکولوں کو چلاتی ہے ۔ان اسکولوں میں تقریباً 2.5 لاکھ طلبہ طالبات پڑھتے ہیں ۔ایجوکیشن کمیٹی کی چیئر پرسن نے کہا کہ حال فی الحال میں دیکھا گیا ہے کہ کچھ والدین اپنے بچوں کو مذہبی پوشاک میں اسکول بھیج رہے ہیں ،جو درست نہیں ہے۔اس سے طلبہ طالبات میں عدم یکسانیت کا احساس پیدا ہوسکتا ہے ،جو ان کے مستقبل کے لئے قطعی ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے سبھی علاقائی افسروں کو یہ پابند بنانے کا حکم دیا جانا چاہئے کہ طلبہ طائبات صرف مقابلوں اور تہواروں کے دوران اسکول کے یونیفارم کے علاوہ دیگر پوشاک پہنی جاسکتی ہے۔عام دنوں میں وہ اسکول کے یونیفارم میں ہی اسکول میں حاضر ہوں ۔خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طلبہ طالبات کے لئے ڈریس طے کی گئی ہے جس میں وہ خوبصورت دیکھتے ہیں ۔اس میں کہا گیا ہے کہ ایس ڈی ایم سی ضرورت پڑنے پر ڈریس کا رنگ بدلتا ہے جس سے امیر اور غریب بچوں کے بیچ کوئی کمتری کا جذبہ نہیں پنپتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS