اوٹاوا(یو این آئی؍ اسپوتنک) : کینیڈا کی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ایمرجنسی کے فیصلے کو برقرار رکھنے ووٹنگ کی ہے ۔ ہاؤس آف کامنز نے ایمرجنسی کے فیصلے کی توثیق کے لیے پیر کے 185 کے مقابلے میں151 ووٹ دیے ، جبکہ مسٹر ٹروڈو کی اقلیتی لبرل حکومت کو بائیں بازو کی نیو ڈیموکریٹ پارٹی کی حمایت حاصل تھی۔کینیڈین سول لبرٹیز ایسوسی ایشن، پریمیئر اور سیاسی جماعتوں سمیت کئی سول لبرٹیزارگنائزیشن نے ایمرجنسی کو ضرورت سے زیادہ قرار دیتے ہوئے حکومت کے فیصلے کی مذمت کی ہے ۔پارلیمنٹ میں ایمرجنسی جاری رکھنے کے اعلان کی مخالفت کی قیادت کنزرویٹو پارٹی نے کی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS