کابل: 40 خواتین پولیس افسران کی گریجویشن مکمل

0
https://www.rferl.org/

کابل(ایجنسیاں) : افغانستان کے دارالحکومت کابل کی اکیڈمی آف پولیس سے 40 خواتین پولیس افسران نے گریجویشن مکمل کر لیا۔طالبان کے ایک سینئر عہدے دار سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ 40 خواتین پولیس افسران نے کابل اکیڈمی ا?ف پولیس سے گریجویشن مکمل کرلی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ یہ خواتین افسران انشاء اللہ ایک آزاد افغانستان میں اپنے عوام اور ملک کی خدمت کے لیے ملک کی سیکورٹی فورسز میں شامل ہونے جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ 6 ماہ قبل افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ جلد افغانستان میں مضبوط اسلامی حکومت ہوگی۔
افغانستان میں ویلنٹائن ڈے کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ کسی سے بدلہ نہیں لیا جائے گا، افغان سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،خواتین کو اسلامی شرعیہ کے مطابق حقوق حاصل ہوںگے، عورت کے خلاف تفریق ختم کریں گے۔یہ بھی کہا گیا تھا کہ تمام ادارے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں،تمام افغانوں کے مذہبی عقائد اور روحانی اقدار کا احترام کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS