اسرائیلی سپریم کورٹ میں بنائی گئی مسلم جج کی سیٹ

    0

    خالد کبوب بنے مستقل سیٹ کے پہلے مسلم جج
    تل ابیب (ایجنسیاں) : اسرائیل نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان کو سپریم کورٹ میں جج مقرر کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے ملک کے معروف وکیل اور جج خالد کبوب کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کر دیا ہے، جبکہ مزید دو خواتین کو بھی سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ صیہونی ریاست میں 20 فیصد آبادی عربوں پر مشتمل ہے اور اس اعتبار سے سپریم کورٹ میں عرب ججز بھی مقرر کیے جاتے رہے ہیں، لیکن ہمیشہ قرعہ فال عربی النسل مسیحی جج کے نام نکلتا ہے۔اس سے قبل مسلم جج کیلئے کوئی خاص سیٹ نہیں تھی،جس کی وجہ سے وہ جج نہیں بن پاتے تھے۔ اب مذہب کے لحاظ سے مسلمانوں کیلئے باقاعدہ سیٹ مقرر کردی گئی ہے، جس پر پہلی بار تقرری ہوئی ہے۔اسرائیل کی ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی مسلمان کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے اس طرح 63 سالہ خالد کبوب اسرائیلی سپریم کورٹ کے پہلے مسلم جج بن گئے۔تل ابیب یونیورسٹی سے اسلام اور تاریخ میں اعلیٰ ڈگری کے حامل قانون داں خالد کبوب اس وقت تل ابیب میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور اب ان سمیت 4 ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 1999 میں مسلم وکیل عبدالرحمن زعبی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی گئی تھی، تاہم یہ تقرری عارضی طور پر کی گئی تھی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS