واشنگٹن: (یو این آئی/ اسپوتنک) صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرین سے متصل سرحد کے قریب مشق کرنے والے روسی فوجی دستوں کی بیرکوں کی جانب واپسی کی تصدیق نہیں کرتا ۔ جو بائیڈن نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ جو یوکرین کی سرحد پر جنگی مشقیں کر رہے روسی فوجی اگر اپنی بیرکوں کی جانب لوٹ رہے ہیں تو یہ ایک اچھی علامت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ’’روس کے وزیر دفاع نے آج بتایا کہ کچھ فوجی یوکرین کے قریب اپنی پوزیشن چھوڑ رہے ہیں، یہ اچھا ہو گا، لیکن ہم نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے کہ روسی فوجی اپنی بیرکوں پر واپس جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS