دنیا بھر میں گزشتہ 28 دن میں آٹھ کروڑ سے زیادہ معاملے درج

0

واشنگٹن: (یواین آئی) دنیا میں پچھلے 28 دن میں کورونا کے آٹھ کروڑ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں،جس سے متاثرین کی کل تعداد 41 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔اس دوران دس ارب سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے معاملوں کی کُل تعداد 415,508,498 ہوگئی ہے،جب کہ متاثرین کی تعداد 5,837,873 تک پہنچ گئی ہے۔وہیں 10,25, 71,09,696 لوگوں کو ویکسین دی گئی ہے۔ وہیں ، گزشتہ 28 دنوں میں دنیا بھر میں 80,087,386 معاملے درج کیے گئے۔ اس دوران 277,725 افراد انفیکشن کی وجہ سے جان گنوا چکے ، جب کہ 711,095,887 مزید افراد نے ویکسین لی۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے پہلے دس ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وبا کے کل معاملوں کی تعداد 78,038,251 ہے اور اب تک کل 925,441 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 28 دنوں کے دوران امریکہ میں 10,331,268 نئے معاملے درج ہوئے جب کہ 67,649 افراد کی موت ہوئی ہے۔
دوسرے نمبر پر فرانس ہے جہاں کورونا معاملوں کی کل تعداد 22,028,588 ہے اور اب تک 136,577 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں گزشتہ 28 دنوں کے دوران 7,034,887 نئے معاملے درج ہوئے ہیں جبکہ مزید 7,558 مریض فوت ہوگئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی، ہندوستان میں، جہاں متاثرین کی کل تعداد 42,723,558 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 28 دنوں کے دوران ملک میں 4,792,618 معاملے درج کیے گئے ہیں، جب کہ اس عرصے میں 22,167 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جس سے اموات کی تعداد 509,872 ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS