نئی دہلی (ایجنسیاں)2016 میں کولکاتا کے اسٹیڈیم ایڈن گارڈنز میں ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے والے آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ نے اپنی بیٹی کا نام اسی گراؤنڈ کے نام پر ہی رکھ دیا۔ 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں بین اسٹوکس کو لگاتار 4 چھکے مار کر ویسٹ انڈیز کو دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے والے کارلوس بریتھ ویٹ کے ہاں اتوار کے روز بیٹی کی پیدائش ہوئی۔تاہم انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کی بیٹی کا نام ایڈن روز بریتھ ویٹ رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ کارلوس بریتھ ویٹ نے اپنی اہلیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور بیٹی کے لیے پیار بھرا پیغام لکھا۔واضح رہے کہ 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو کامیابی کیلئے آخری اوور میں 19 رنز درکار تھے کہ بریتھ ویٹ نے بین اسٹوکس کو لگاتار 4 چھکے مار کر شاندارکامیابی دلوائی تھی۔
بریتھ ویٹ نے ایڈن گارڈن کے نام پر رکھا اپنی بیٹی کا نام
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS