نئی دہلی: (یو این آئی) عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود آج مسلسل97ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلہ کیا گیا جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
زیادہ ترریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمیوں کو بڑی راحت ملی تھی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔
میٹرو……….پیٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی ………….95.41…….. 86.67
کولکتہ ……104.67…….89.79
ممبئی ………….. 109.98…….94.14
چنئی …………… 101.40 ………. 91.43
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 97ویں دن بھی مستحکم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS