نئی دہلی، (پی ٹی آئی) : بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی وائس چانسلر (وی سی) کے طور پر شانتی
شری دھولپوڑی پنڈت کی تقرری کی منگل کو سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ’اوسط درجے کی تقرریاں ہماری انسانی پونجی اور ہمارے نوجوانوں
کے مستقبل کو نقصان پہنچاتی ہیں۔‘ یونیورسٹی کی وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعدپنڈت کے ذریعہ جاری پریس ریلیز کو ورون گاندھی نے ٹویٹر پر شیئر
کیا اور کہا کہ یہ ’ناخواندگی‘ کا مظاہرہ ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’جے این یو کی نئی وی سی کی یہ پریس ریلیز ’ناخواندگی‘ کا
مظاہرہ ہے جس میں گرامر سے متعلق غلطیوں کی بھرمار ہے۔ اس طرح کی اوسط درجے کی تقرریاں ہماری انسانی پونجی اور ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو
نقصان پہنچاتی ہیں۔‘ ورون گاندھی نے کہا کہ ’ہمیں صحیح اقدار اور ڈسپلن والی قیادت کی ضرورت ہے، نہ کہ ان لوگوں کی، جو تقرری کے سلسلے میں اپنی
پہلی پریس ریلیز پر واجب بنیادی محنت بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ جے این یو جیسے عظیم ادارہ کو ہمدرد، حساس اور الرٹ منتظم کی ضرورت ہے، نہ کہ ایسے
بڑبولے منتظم کی جسے اپنی آواز پر کم کنٹرول ہو۔‘ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ انتخاب کا پیمانہ ری ٹویٹ نہیں بلکہ اکیڈمک ساکھ اور پہلے کا تجربہ ہونا چاہیے۔
ان کا اشارہ پنڈت کے نام والے ایک غیر مصدقہ ٹویٹر ہینڈل سے جاری کچھ متنازع ٹویٹ کی طرف تھا۔ اس ہینڈل کو بعد میں ہٹا دیا گیاتھا۔ مرکزی سرکار نے پنڈت
(59) کو جے این یو کی نئی وائس چانسلر مقرر کیا ہے جس سے وہ اس یونیورسٹی میں اس عہدہ پر سرفراز ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ پنڈت جے این یو
کی طالبہ رہ چکی ہیں۔ انہوں نے یہاں سے بین الاقوامی تعلقات کے موضوع پر ایم فل کے ساتھ ساتھ پی یچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS