سلطانپور:سڑک حادثے میں باپ۔بیٹے کی موت،3زخمی

0
news18

امیٹھی:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع امیٹھی کے پیپرا پور علاقے میں پیر کی صبح گھنے کہرے میں پریاگ راج۔ اجودھیا نیشنل ہائی وے پر ٹرک اور کار کی ٹکر میں باپ۔بیٹے کی موت ہوگئی جبکہ کنبے کے دو دیگر اراکین سمیت تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سلطانپور ضلع کے لمبھوا کوتوالی علاقہ باشندہ ڈاکٹر اتل برنوال کنبے کے ساتھ سنگم میں اسنان کرنے پریاگ راج جارہے تھے کہ درگاپور چوراہے پر گھنے کہرے کی وجہ سے ایک ٹرک نے سائیڈ سے ٹکر مار دی۔ ٹکراتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ اس حادثے میں ڈاکٹر اور ان کے والد ستیندر برنوال کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی جبکہ ان کی بیوی، ماں اور کار ڈرائیور شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ سبھی کو سلطان پور ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔۔ ڈاکٹر اتل برناوال سلطانپور کے پنجابی کالونی علاقے میں بالا جی ڈینٹل کلیکنک چلاتے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS