ہندوستان کا 6.9 فیصد رہے گا مالیاتی خسارہ

0

نئی دہلی، (پی ٹی آئی) : ہندوستان کا مالیاتی خسارہ رواں مالی سال میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا 6.9 فیصد رہ سکتا ہے، جبکہ پہلے اس کے 6.8 فیصد پر رہنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ مالیاتی خسارہ کو اگلے مالی سال میں 6.4 فیصد تک کم کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اپنے بجٹ خطاب میں عوامی سرمایہ کاری کے ذریعہ مضبوط اور دیرپا ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS