نئی دہلی:دہلی کے سیما پوری علاقے میں ایک ہی کنبہ کے 5لوگوں کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ مہلوکین میں ایک خاتون اور اس کے 4بچے شامل ہیں۔ مہلوکین کی شناخت رادھا (32سال)، کومل(11سال)، نتن (8سال)، روشنی(6سال) اور آرو (4سال) کے طورپرہوئی ہے۔ فی الحال پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے اور معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کو دوپہر کے وقت مکان مالک اور پڑوسی کنبہ کے کمرے پر پہنچے تب اس واردات کی جانکاری ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کے بعد رادھا کا شوہر موہت اپنے چھوٹے بیٹے کو اسپتال لے گیاتھا، جہاں اسے بھی مردہ قرار دیاگیا۔ ابتدائی جانچ کے دوران پولیس کو کمرے میں جلی ہوئی ایک انگیٹھی ملی ہے۔ اس کے علاوہ وہاں ہوا آنے جانے کا کوئی راستہ بھی نہیں تھا۔ پولیس نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ انگیٹھی کے دھوئیں میں دم گھٹنے سے رادھا اور اس کے بچوں کی موت ہوئی، لیکن اس بارے میں چھان بین جاری ہے،جبکہ دوسری جانب رادھا کے اہل خانہ نے اس کے شوہر پر ہی سبھی کے قتل کرنے کا الزام لگایاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موہت رات کووہاں تھا تو وہ کیسے بچ گیا۔
مشتبہ حالت میں خاتون اور4بچوں کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS