طیارہ کے ریڈیو الٹی میٹر پر اثر سے انجن اور بریکنگ سسٹم رک سکتا ہے

0
Nokia News

نیو یارک (پی ٹی آئی) : امریکہ میں بدھ سے شروع ہونے والی نئی 5 جی سروس کو لے کر کئی پروازوں کو رد کر دیا گیا، جس سے ہندوستان کا سفر کرنے والے لوگوں سمیت ہزاروں مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ ایئر انڈیا سمیت کئی بین الاقوامی ہوا بازی کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ میں اپنی پروازیں رد کریں گی۔ انہوں نے آگاہ کیا ہے کہ نئی 5 جی فون سروس کے سگنل ہوائی جہازوں کے شپنگ سسٹم کو متاثر کر سکتے ہیں۔ امریکی وفاقی ہوابازی انتظامیہ (ایف اے اے) نے 14 جنوری2022 کو کہا تھا کہ ’طیارہ کے ریڈیو الٹی میٹر پر 5 جی کے اثر سے انجن اور بریکنگ سسٹم رک سکتا ہے، جس سے طیارہ کو رن وے پر روکنے میں دقت آ سکتی ہے۔‘ ایئر انڈیا نے منگل کو ٹوئٹ کر کے کہا کہ امریکہ میں 5 جی مواصلاتی سروس نافذ ہونے کے سبب ’19 جنوری 2022 سے طیارہ کی قسم میں تبدیلی کے ساتھ ہندوستان سے امریکہ کے لیے ہمارے آپریشن میں کٹوتی اور ترمیم کی گئی ہے۔‘ کمپنی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ امریکہ میں 5 جی نظام نافذ ہونے کے سبب ’وہ 19 جنوری کو دہلی- جے ایف کے-دہلی، دہلی- شکاگو-دہلی اور ممبئی- نیوارک- ممبئی روٹ پر پروازوں کو آپریٹ نہیں کر پائے گی۔‘ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے کہا کہ 19 جنوری کو دہلی سے واشنگٹن ڈی سی کی پرواز طے شدہ پروگرام کے مطابق آپریٹ ہوگی۔ ایئر انڈیاکے علاوہ کئی دیگر ہوابازی کمپنیوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ 5 جی سروس نافذ ہونے کے سبب امریکہ میں اپنی پروازیں رد کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS