نئی دہلی : (ایجنسی) پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ کتھک ڈانسر گرو پنڈت برجو مہاراج کا پیر کو یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ برکو مہاراج کی عمر 83 برس تھی۔ انہوں نے دہلی کے ساکیت کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ پنڈت برجو مہاراج کے پوتے سوارنش مشرا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا، “میرے داداجی جی نہیں رہے۔ مجھے افسوس کے ساتھ بتانا پڑرہا ہے کہ انہوں نے 17 جنوری 2022 کو آخری سانس لی۔
भारतीय नृत्य कला को विश्वभर में विशिष्ट पहचान दिलाने वाले पंडित बिरजू महाराज जी के निधन से अत्यंत दुख हुआ है। उनका जाना संपूर्ण कला जगत के लिए एक अपूरणीय क्षति है। शोक की इस घड़ी में मेरी संवेदनाएं उनके परिजनों और प्रशंसकों के साथ हैं। ओम शांति! pic.twitter.com/PtqDkoe8kd
— Narendra Modi (@narendramodi) January 17, 2022
اسن کا پورا نام پنڈت برج موہن مشرا تھا۔
Extremely saddened by the news about the passing away of Legendary Kathak Dancer- Pandit Birju Maharaj ji.
We have lost an unparalleled institution in the field of the performing arts. He has influenced many generations through his genius.
May he rest in peace.🙏🖤#BirjuMaharaj pic.twitter.com/YpJZEeuFjH— Adnan Sami (@AdnanSamiLive) January 16, 2022
ان کا تعلق لکھنئو گھرانے کے برجو مہاراج کتھک ڈانسر ہونے کے ساتھ ہی شاشتری گائک بھی تھے۔ پنڈت برجو مہارج کی پوتی راگنی مہاراج نے بتایا کہ پچھلے ایک مہینے سے ان کا علاج چل رہا ہے ۔ بیتی رات انہوں نے میرے ہاتھوں سے کھانا کھایا، میں نے کافی بھی پلائی۔ وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ اگر وہ ڈانسر نہیں ہوتے تو میکینک ہوتے۔ میرے دماغ میں ان کی تصویر ہمیشہ مشکراتی رہے گی۔ وہ 4 فروری 1938 کو ہڈیہ، اتر پردیش میں کتھک ڈانسروں کے خاندان میں پیدا ہوئے۔ برجو مہاراج صرف نو سال کے تھے جب ان کے والد پنڈت لچھن مہاراج کا انتقال ہو گیا۔ پنڈت برجو مہاراج نے ملک اور ملک
https://twitter.com/ashokepandit/status/1482899309217861633?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1482899309217861633%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fzeenews.india.com%2Fpeople%2Fpandit-birju-maharaj-dies-at-83-adnan-sami-ashoke-pandit-other-celebs-mourn-kathak-maestros-demise-2428481.html
سے باہر کئی پروگراموں میں کتھک رقص کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان کا اصل نام موہن لال مشرا تھا، لیکن ان کی شہرت پنڈت برجو مہاراج کے نام سے پھیلی۔ وہ لکھنؤ کالیکا بندہ دین گھرانے کے فنکار تھے۔ ان کے چچا شمبھو مہاراج اور لچھو مہاراج بھی کتھک رقص میں ماہر تھے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پنڈت برجو مہاراج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ آدتیہ ناتھ نے کہا، ’’پنڈت برجو مہاراج نے اپنے فن اور ہنر سے پوری دنیا میں ملک اور ریاست کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔ وہ کلاسیکی کتھک رقص کے لکھنؤ کالیکا-بندادین گھرانے کے ایک سرخیل رقاص تھے۔ ان کی موت سے فن کی دنیا کو جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی مشکل ہے۔ آنجہانی کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے پنڈت برجو مہاراج کے سوگوار کنبہ کے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔