جے پور: (یو این آئی) راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاستی حکومت سے الور دیویانگ نابالغ معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ مطالبہ کیا۔ ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ڈاکٹر پونیا نے کہا کہ منگل کی رات الور میں ایک نابالغ کے ساتھ پیش آئے واقعہ کے بارے میں ایس آئی ٹی کی رپورٹ آئے بغیر الورپولیس کے ذریعہ عصمت دری جیسے کسی بھی واقعہ سے انکار کرکے اسے حادثہ بتایا جانا سرکار کی نیت اور ناکامی پر سوال اٹھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت معاملے کی جانچ سے کیوں گریز کررہی ہے، مجرموں کو تحفظ کیوں فراہم کر رہی ہے۔ کیا کانگریس حکومت پنجاب اور اتر پردیش انتخابات کی وجہ سے بہتان کے خوف سے معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے؟کیا پرینکا گاندھی کے یوم پیدائش میں خلل کے بعد کانگریس حکومت نے ان کے کہنے پر معاملے کو دبانے کی کوشش کی ہے؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اشوک گہلوت جو وزیر داخلہ بھی ہیں، ان کے خیال میں کیا ریاست میں بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ اس طرح کے واقعات ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے۔ یہ تمام چیزیں کانگریس اور اس کی حکومت پر سوال اٹھاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 17 اور 18 جنوری کو بی جے پی اس معاملے پرریاست کے سب ڈویژنل ہیڈکوارٹرس، پنچایت سمیتی مراکز اور پارٹی کے منڈل سطح پر احتجاج کرے گی اور پارٹی اس معاملے کواس وقت تک اٹھائے گی جب تک حکومت اس کی سی بی آئی انکوائری کی سفارش نہیں کرتی۔
بی جے پی نے الور دیویانگ نابالغ معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرنے کا مطالبہ کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS