سنگرولیئ (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع میں کوئلے کے ذخیرے کی کلیکٹر کے ذریعہ تشکیل کردہ جانچ ٹیم کی 13 جنوری سے شروع ہوئی جانچ میں اب تک سنگرولی میں کروڑوں روپے کا ہزاروں ٹن کا غیر قانونی کوئلہ ضبط کیا گیا ہے۔ ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق کلیکٹر کی جانب سے تشکیل محصولات،معدنیات اور آلودگی کنٹرول بورڈ کی مشترکہ ٹیم کے ذریعہ دوسرے دن برگواں ریلوے سائڈنگ کے آس پاس جانچ کی گئی۔جانچ میں ٹیم کے ذریعہ دو ٹرانسپورٹ کے پاس سے ہزاروں ٹن کوئلہ غیر قانونی طورپر ذخیرہ پایا گیا۔اس کی قیمت قریب کروڑوں روپے کی بتائی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS