اومیکرون: سپریم کورٹ میں دو ہفتوں تک ورچوول سماعت

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ‘اومیکرون’ کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر سپریم کورٹ میں پیر سے آئندہ دو ہفتوں تک ورچوول سماعت کی جائے گی۔ عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق 3 جنوری سے اگلے دو ہفتوں تک سماعت صرف ورچوول موڈ کے ذریعے ہوگی۔ سرکلر کے مطابق کووڈ-19 کے پیش نظر 7 اکتوبر 2021 کو جاری کردہ رہنما خطوط میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آج سے دو ہفتوں کے لیے صرف ورچوول میڈیم کے ذریعے سماعت کے التزمات کئے گئے ہیں۔ کووڈ-19 کے معاملے میں کمی کے پیش نظر اکتوبر میں فزیکل اور ورچوول دونوں طریقوں سے سماعت کے التزمات کئے گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS