متھرا : (یو این آئی) اتر پردیش میں متھرا ضلع کے گووردھن تھانہ علاقہ کے تحت گووند کنڈ میں ایک غیر ملکی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔متھرا دیہی علاقے کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شرش چندرا نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب گووند کنڈ میں رادھا موہن داس مندر کے ایک کمرے میں یوکرین باشندہ آلوک جینڈر کی لاش ایک کھونٹی سے لٹکی ہوئی ملی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے پاس سے ایک نوٹ بھی ملا ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ ان کی آخری رسومات برج خطہ میں ہی ادا کی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً دو ماہ قبل 36 سالہ متوفی آلوک اپنے دوست برج سندر داس کے ساتھ یوکرین سے گووردھن آیا تھا۔ برج سندر داس 11 دسمبر کو یوکرینلوٹ گیا تھا۔مذکورہ مندر کے جس کمرے میں متوفی مقیم تھا، اس کے ساتھ والے کمرے میں ایک خاتون سمیت دو روسی شہری بھی مقیم ہیں۔
چندرا نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس کی رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔آلوک کی موت کی اطلاع یوکرین کے سفارت خانے کو دے دی گئیہے۔
متھرا رادھا موہن داس مندر میں یوکرین کے شہری کی لاش کھونٹی سے لٹکی ہوئی ملی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS