برطانیہ نے روس اور چین کو دشمن ممالک کی فہرست میں ڈالا

0

لندن (یو این آئی) : برطانیہ کے سکریٹری برائے سیکورٹی اور بارڈر سرحدی ریاستی وزیر ڈیمین ہنڈس نے سائبر سے متعلق سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مبینہ گمراہ کن مہمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ نے روس، چین اور ایران کو’دشمن ممالک‘کی فہرست میں ڈالا ہے۔ہنڈس نے اتوار کو ٹیلی گراف کو بتایا کہ میں نے جن تین ممالک کا ذکر کیا ہے ، وہاں بہت زیادہ سائبر سرگرمیاں ہیں، وہاں بھی بہت سے لوگ کام کر رہے ہیں، اس لیے وہ بڑے پیمانے پر اپنے لوگوں کو دوسرے ممالک بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین، روس اور ایران جاسوسی کرنے ، سائبر حملوں کرنے ، فوج کو اسٹینڈ بائی پر رکھنے اور گمراہی پھیلانے میں ملوث ہیں۔ وزیر نے کہا کہ شمالی کوریا اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS