سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ حیدر پورہ مبینہ تصادم کے حوالے سے ایس آئی ٹی کی تیارہ کردہ رپورٹ میں مسلح افواج کو کلین چٹ دینا حیران کن نہیں ہے ۔پی ڈی پی صدر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ جموں وکشمیر پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے مسلح افواج کو بری الذمہ قرار دینا حیران کن نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک جھوٹی کارروائی پر پردہ ڈالنے اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث مجرموں کو بری کرنے کیلئے ایک ڈرامہ تھا۔محبوبہ مفتی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جب وہ خود جج اور سزا دینے والے ہوں تو انصاف کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔ ؟واضح رہے کہ حیدرپورہ تصادم کی جانچ کررہی جموں وکشمیر پولیس کی ایک خصوصی جانچ ٹی (ایس آئی ٹی) نے منگل کو سیکورٹی فورسیز کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہاکہ اس میں فورسیز کی سازش کی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ایس آئی ٹی نے کہاکہ ایک شہری غیرملکی دہشت گردوں کے ہاتھوں ماراگیا، جبکہ مکان مالک اور ایک مقامی دہشت گرد کی تصادم میں پھنس جانے سے موت ہوئی۔کیونکہ گھر میں چھپے دہشت گردوں نے مکان مالک کو ڈھال کے طورپر استعمال کیاتھا۔
’مسلح افواج کو کلین چٹ دینا حیران کن نہیں‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS