چنڈی گڑھ (ایجنسی): پنجاب کی لدھیانہ کی عدالت میں جمعرات کو دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 5 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ دھماکے کی وجہ کیا ہے معلوم کی جا رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکہ لدھیانہ کی عدالت کے احاطے میں ہوا۔ اس واقعہ سے عدالت میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔
بلاسٹ کورٹ کمپلیکس کی تیسری منزل پر اس وقت ہوا جب ضلعی عدالت کام کر رہی تھی۔ پولیس نے علاقے کو خالی کرا لیا ہے اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS