نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے اراکین نے بدھ کے روز راجیہ سبھا میں ایک اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے سلسلے میں ہنگامہ کیا ۔ بعد ازاں ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔ صبح ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ایک اخبار میں شائع خبر کے حوالے سے نوٹس دیا ہے۔ یہ بہت اہم اخبار ہے ۔ اس دوران کانگریس کے اراکن اپنی سیٹوں کے نزدیک کھڑے تھے۔ چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اخبار میں شائع ہونے والی خبر کو ایوان میں پڑھا نہیں جا سکتا ۔ ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وہ اپنا نوٹ پڑھنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ سرمائی سیشن آج ختم ہو رہا ہے۔ یہ خوشگوار نہیں رہا ہے۔ ایوان کے کام کاج کے حوالے سے مایوس کن خبریں شائع ہوئی ہیں۔ ایوان میں جو کچھ بھی ہوا اچھا نہیں ہوا۔ انہوں نے اراکین کو کرسمس، نئے سال اور پونگل کی مبارکباد دی اور اس کے بعد ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
راجیہ سبھا میں کانگریس کے اراکین کا شوروغل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS