نتخابات میں ووٹوں کے بلڈوزر سے ہوگا بی جے پی کا صفایا:اکھلیش

0
image:Deccan Herald

باندہ:(یواین آئی) سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بلڈوزر چلانے میں ماہر اترپردیش کی بی جے پی حکومت کا صفایا عوام آنے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کے بلڈوزر چلا کر کریں گی۔ بندیل کھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اکھلیش نے بدھ کو یہاں سرکاری انٹرکالج میدان پر منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ریاست میں کسان، مزدور، کاروباری اور نوجوان سبھی بدحال ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل پارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS