کیٹو(ایجنسیاں) : ایکواڈور کی جیل میں جرائم پیشہ افراد کے مختلف گروپوں میں رات بھر ہونے والے جھگڑے میں 58 قیدی ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکواڈور کے شہر گویاکیل میں واقع بدنام زمانہ جیل ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی۔ خطرناک قیدیوں نے ڈنڈوں، سریوں اور تیز دھار اشیاءسے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔مختلف جرائم پیشہ افراد کے درمیان جھگڑوں کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ پولیس اور جیل انتطامیہ سے صورت حال بے قابو ہوگئی اس دوران 58 قیدی ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔قیدیوں نے بجلی کی معطلی کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے ایک دوسرے پر حملے کیے اور پولیس اہلکار مکمل طور پر بے بس ثابت ہوئے۔ یہ وہی جیل ہے جہاں ستمبر میں بھی 119 قیدی جھگڑے میں مارے گئے تھے۔ حکومت نے جیل میں تشدد کی لہر کو اسمگلنگ کرنے والے گروہوں کے درمیان تنازعات کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے درمیان جیلوں کے کنٹرول کے لیے لڑائی ہورہی ہے۔ گینگ کے سربراہ کی رہائی کے بعد قیدیوں میں سربراہی کے لیے جنگ جاری ہے۔
ایکواڈور کی جیل پھر بنی میدان جنگ، 58 قیدی ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS