کانٹریکٹ فرم :وزارت دفاع کی نئی فہرست جاری
نئی دہلی (ایجنسیاں) : کانگریس کے اگستا ویسٹ لینڈ میں بدعنوانی کے الزامات کے بعد وزارت دفاع نے کانٹریکٹ فرموں کی ایک نئی فہرست جاری کی ہے، جن کے ساتھ 12 نومبر تک سودے پر پابندی لگادی گئی ہے یا انہیں روک دیاگیا ہے یا پھر معطل کردیاگیا ہے۔ اس نئی فہرست میں 6 فرموں کو بلیک لسٹ کیاگیا ہے، جبکہ 13 کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کو روک دیاگیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں اگستا ویسٹ لینڈ کا نام شامل نہیں ہے۔اتوار کو وزارت دفاع نے کانٹریکٹ کمپنیوں کی نئی فہرست جاری کی، جس میں 6 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا، جبکہ 13دیگر کمپنیوں کو کاروبار کے لیے معطل کردیا۔ بلیک لسٹ کمپنیوں میں سنگاپور ٹکنالوجی کائنیٹکس لمیٹیڈ (ایس ٹی کے)، اسرائیل ملٹری انڈسٹریز لمیٹیڈ (آئی ایم آئی)، ٹی ایس کسان اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ، آر کے مشین ٹولس لمیٹیڈ (لدھیانہ)، رائن میٹل ایئر ڈیفنس (آر اے ڈی)، جیورخ اینڈ کارپوریشن سیکورٹی(روس) شامل ہیں۔
تاہم فہرست میں اگستا ویسٹ لینڈ اور اس کی فرم فرم لیونارڈو کا نام نہیں ہے، جسے پہلے فن مکینیکا کہا جاتا تھا۔ سرکار نے 2014 میں مستقبل کے تمام فوجی معاہدوں سے لیونارڈو (اس وقت اس کا نام فن مکینیکا رکھا گیا) پر پابندی لگادی تھی۔ اس درمیان جن 13 فرموں کے ساتھ کاروبار معطل کردیاگیا ہے، ان میں آئی ڈی ایس، ٹیونیشیا انفو ٹیک ڈیزائن سسٹم (آئی ڈی ایس)ماریشش، آئی ڈی ایس انفو ٹیک موہالی، ایرومیٹرکس انفو سالوشن پرائیویٹ لمیٹیڈ چنڈی گڑھ، شانگس اوشنیرنگ انٹر اسپرو انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ، انٹر اسپرو انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ، ایکسپرٹ سسٹمس، یونیٹیک انٹرپرائزیز اور کیلون شامل ہیں۔ انجینئرنگ، ایٹلس گروپ آف کمپنیز جن میں ایٹلس ٹیلی کام اور ایٹلس ڈیفنس سروسز، آف سیٹ انڈیا سولوشنس (پی) لمیٹیڈ اور اس کی گروپ کمپنیاں پلاٹس ایئر کرافٹ لمیٹیڈ سوئٹزرلینڈ اور ویکٹرا ایڈوانس انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS