نئی دہلی: (یو این آئی) کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت ملک میں اب تک 107.70 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں پانچ لاکھ 65 ہزار 276 کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ آج صبح 7 بجے تک کل 107 کروڑ 70 لاکھ 14 ہزار 116 ٹیکہ کاری ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق دیوالی کے تیوہار کی وجہ سے ٹیکہ کاری کی رفتار سست ہے، البتہ ٹیکہ کاری کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں 12729 نئے کووڈ مریض سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 48 ہزار 922 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.43 فیصد ہے۔ دریں اثناء 12165 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 37 لاکھ 24 ہزار 959 افراد کووروناسے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ریکوری ریٹ 98.23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 لاکھ 70 ہزار 847 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 61 کروڑ 30 لاکھ 17 ہزار 614 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں، ایکٹیو کیسز کم ہو کر 10895 ہو گئے ہیں اور مزید 15 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36191 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2659407 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں 292 ایکٹیو کیسز میں کمی کے باعث ان کی تعداد 6141 ہو گئی ہے اور کورونا سے پاک افراد کی کل تعداد 117445 ہو گئی ہے جب کہ اموات کااعدادوشمار 440 تک پہنچ گیا ہے۔
جنوبی ہند کے کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں 39 کی کمی آئی ہے اور اب کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8296 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید چار مریضوں کی موت کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد بڑھ کر 38095 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2942884 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں 68 ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 3830 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2049338، جب کہ اس وبا سے مزید دو مریضوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14388 ہو گئی ہے۔ تلنگانہ میں فعال معاملات 74 کم ہو کر 3879 ہو گئے ہیں، جب کہ یہاں ایک اور مریض کی موت کے بعد اموات کا اعدادوشمار 3961 ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 664212 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں ایکٹیو کیسز میں کمی کے ساتھ ہی کیسز کی کل تعداد 303 پر آ گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1414609 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 25091 پر برقرار ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹو کیسز 41 سے بڑھ کر 8193 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 14 لوگوں کی موت کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 19188 ہو گئی ہے اور اب تک 1568951 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کیسز میں 11 کی کمی کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 297 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 992267 اورگزشتہ 24 گھنٹے میں ایک بھی مریض کی موت نہ ہونے سے اموات کی تعداد 13583 پر مستحکم ہے ۔ پنجاب میں ایکٹو کیسز 240 ہیں، انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 585664 اور اموات کااعدادوشمار 16562 ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز کی تعداد 11 بڑھ کر 220 ہو گئی ہے اور اب تک 816370 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10090 تک پہنچ گئی ہے۔ بہار میں اب تک 716415 لوگ کورونا سے آزاد ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اموات کا اعدادوشمار 9661 پربرقرار ہے۔
ہندوستان میں 107.70 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS