فسادات کی رپورٹ داخل نہ کرنے پر پولیس کی سرزنش

0

نئی دہلی (ایس این بی ) : دہلی فسادات کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت نے دہلی پولیس کمشنر کی سرزنش کی ہے۔ عدالت نے کمشنر سے وضاحت مانگی ہے کہ ان کے خلاف قانون کے مطابق مناسب کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ اس نے یہ وضاحت مرکزی وزارت داخلہ سکریٹری کی معرفت مانگی ہے۔ کڑ کڑ ڈوما کورٹ کے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ارون کمار گرگ نے اس بات پر غور کیا تھا کہ جانچ افسر اور استغاشہ نے بہت ہی لا پرواہ طریقہ سے اسٹے کی مانگ کی تھی ۔اس کے بعد پولیس پر 25ستمبر کو 5ہزار روپے کا جرمانہ لگایا گیا تھا ۔ساتھ ہی کمشنر کو اس کی جانچ کرنے کو کہا تھا ۔حکم کے تقریباً ایک مہینے بعد 21اکتوبر کو مجسٹریٹ نے پولیس پر لگائے جرمانہ کو معاف کردیا تھا ،لیکن اس پر دھیان دیا کہ کمشنر کی طرف سے کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ہے۔ مجسٹریٹ نے دہلی پولیس کمشنر کے علاوہ ڈی سی پی (شمال مشرقی ) کو بھی آگاہ کیا کہ اگر جانچ افسر فسادات کے معاملے میں دیے گئے احکامات پر عمل کے تعلق سے اسٹے کی مانگ کرتے ہیں تو ان پر ذاتی طور پر جرمانہ لگائے جانے کے لئے وہ خود ذمہ دار ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS