خوردنی اشیا کے ساتھ ایل پی جی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے عوام پریشان

0

ہریوں پر چہارجانب سے مہنگائی کی مار
نئی دہلی(محمدغفران آفریدی؍ایس این بی) : کوروناانفیکشن بحران کے دور میں بیروزگاری پہلے ہی لوگوں کو پریشان کئے
ہوئے ہے، لیکن عام آدمی کی جیب پر لگاتار مار بھی پڑ رہی ہے ،پیٹرول اور ڈیزل کے داموں میں گزشتہ تین مہینوں کے
دوران بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے اور پچھلے کچھ ماہ سے متعددچیزیں کافی مہنگی ہو چکی ہیں، بالخصوص ایل پی جی
سیلنڈر اورپیٹرول ، ڈیزل نے اندھی مچارکھی ہے ،اس کے علاوہ بھی ہر چیزکی قیمتوں میںبہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔جہاں
ایک طرف اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان سڑکوں پر اتر کر مظاہرے کررہے ہیں ، وہیں سوشل میڈیا کے ذریعہ بھی لوگ اپنی
ناراضگی کااظہارکررہے ہیں ۔اس سلسلے میں’راشٹریہ سہارا‘سے بات کرتے ہوئے اہم شخصیات نے سرکارسے
خوردنی اشیا کے داموں کو فوری کنٹرول کر نے کا مطالبہ کیاہے۔سابق ایم ایل اے الکا لامبا اورسابق میئر فرہادسوری نے
پچھلے کچھ مہینوں میں ملک بھرمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری پر سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک
طرف لوگوںکے کاروبارٹھپ پڑے ہیں، لیکن وہیں روزہ مرہ کے کھانے ،پینے کی چیزوں کی قیمتیں لگاتار بڑھتی جارہی ہیں،
جسکے سبب شہری خودکشی کر نے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پیٹرول وڈیزل کی قیمتوںمیں روز بروز اضافہ ناقابل
برداشت ہے ، کیو نکہ اس میں اضافہ کے سبب روز مرہ استعمال ہو نے والی اشیا کی قیمتیں بھی آسمان چھونے لگی ہیں ،جبکہ
ایسے تشویش بھرے حالات میں حکومت کو مہنگائی پرکنٹرول کر نے کی ضرورت ہے۔فرہاد سوری کا یہ بھی کہناتھا کہ ہم
وزیر اعلی سے یہ یقین دہانی چاہتے ہیں کہ وہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرنے پر غور کریں،کیونکہ اگر وزیر اعلی
چاہتے ہیں تو دہلی میںپٹرول اور ڈیزل میں ٹیکس کی شرح کو کم کرکے قیمتوں میں تخفیف کی جاسکتی ہے، لیکن دہلی کے وزیر
اعلی دوسرے صوبوں کے انتخابات میں مصروف ہیں۔کو نسلر شاہین قریشی نے الزام لگایا کہ بی جے پی سرکار نے مہلک
بیماری کورونا وائرس پرکسی بھی طرح سے کنٹرول نہیںکیا ہے اور ایسے حالات میں مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے،جس کے
سبب ہمارا ملک عجیب کشمکش کے دور سے گزر رہا ہے ،ایسے میںمہنگائی پرجلد از جلد کنٹرول کر نے کی ضرورت ہے
۔شاہین قریشی نے یہ بھی کہاکہ ان دنوں آسمان چھوتی سبزی وپھل کی قیمتوںسے عوام فاقہ کشی کر نے پر مجبور ہیں ،جبکہ
حکومت کو شہریوں کی پریشانیوںسے کوئی لینا دینا نہیںہے اور آئندہ ہو نے والے ریاستی الیکشن کی تیاریوں میں لگے
ہیں۔سوشل ورکرحاجی محمد نواب الدین نے شدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے مرکزی حکومت کو مہنگائی کے لیے مورد الزام
ٹھہرایااور کہاکہ ان دنوں آسمان چھوتی سبزی وپھل کی قیمتوںسے عوام فاقہ کشی کر نے پر مجبور ہیں ،جبکہ حکومت کو
شہریوں کی پریشانیوںسے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، بلکہ سیاسی روٹیاںسینک رہی ہے نیزعوام کے دکھ درد میں صرف وزیر
اعظم میڈیا میں آکر زبانی خرچ کرتے ہیں کوئی عملی اقدام نہیںاٹھایاجاتاہے۔سوشل ورکر حاجی محمد شمیم احمداورسماجی
کارکن صبیحہ احمدکا کہناتھا کہ اس وقت ملک کی عوام کورونا کے ساتھ ساتھ روزانہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے لوگوں کا جینا
محال ہو گیا ہے ،بالخصوص متوسط طبقہ مہنگائی سے شدید پریشان ہے،ایسے میں حکومت کوفوری طور پرمہنگائی کم کر نے
کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملک میں گاہے بگاہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نیزبیروزگاری کی
وجہ سے ملک کے عوام کافی پریشان ہیں ،دراصل روزانہ سبزی وپھل ،ایل پی جی گیس ، پیٹرول و ڈیژل ،ودیگر ضروری
اشیاکی بڑھتی قیمتوں نے عام انسان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور کورونا وبا میں جہاں لوگ بیروزگار ہورہے ہیں،وہیںسرکار
کھا نے پینے کی اشیا کے داموںمیں اضافہ کر رہی ہے ،جو کہ قابل افسوس ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS