کلگام:غیر مقامی مزدوروں پر پھرحملہ، جانیں تفصیلات

0

سری نگر،(ایجنسی): جموں وکشمیر میں ایک بار پھر بہار کے دور مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔محض 24 گھنٹے کے اندر دہشت گردوں نے دوسری بار غیر مقامی مزدوروں پر حملہ ہوا ہے۔ اتوار کو دہشت گردون نے جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع میں رہنے والے مزدوروں پر گولی باری کی۔ دہشت گردوں کی گولی باری میں دو مزدوروں کی موت ہوگئی جبکہ ایک کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ سبھی مزدور بہار کے رہنے والے تھے۔
گولی باری کے حادثہ کے بعد زخمی مزدور کے نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ سی آئی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلگام کے وانپوہ میں دہشت گردوں کے ذریعہ تین غیر کشمیری مزدوروں پر گولیاں چلائی گئیں، جن کی شناخت راجا ریشی دیو (ہلاک)، جوگیندر ریشی دیو (ہلاک) اور چنچن ریشی دیو (زخمی) کے طور پر ہوئی۔ سبھی بہار کے رہنے والے ہیں۔
وہیں سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی تلاش میں پورے علاقے کو گھیر لیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے جاری کئے گئے آفیشیل بیان میں کہا گیا ہے، کلگام کے وانپوہ علاقے میں غیر مقامی مزدوروں پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس دہشت گردانہ حادثہ میں دو غیر مقامی مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS