ناگپور،(یو این آئی) اسرائیلی سفارت کار کوبی شوشانی نے آج سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے پروگرام میں بھی شرکت کی جو آج وجےدشمی کے موقع پر منعقد ہوئی۔ آر ایس ایس نے ٹویٹ کے ذریعہ اسرائیلی قونصل جنرل مسٹر شوشانی تقریب میں بطور ہمان خصوصی شرکت کرنے کی اطلاع دی۔
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر میں اپنا خطاب شروع کرنے سے پہلے’شستر پوجا‘کی۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری ، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور دیگر قائدین نے تقریب میں شرکت کی۔اپنے وجے دشمی کے خطاب میں مسٹر بھاگوت نے کووڈ کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں ، خیالات ، منصوبوں ، سماجی خدمات سے متعلق سرگرمیوں اور کووڈ کی ممکنہ تیسری لہر کو روکنے کے لیے تیاریوں کا ذکر کیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS