لکھیم پور: مرکزی وزیر کا بیٹا گرفتار، تشدد معاملے میں نیا موڑ

0

لکھنؤ:(ایجنسی): لکھیم پوری کھیری کے نام پر جاری سیاست کے دوران ایک بڑی سامنے آئی ہے۔ لکھیم پور کھیری میں گزشتہ دنوں پیش آئے تشدد کے واقعہ کے اہم ملزم آشیش مشرا کو لمبی پوچھ کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یوپی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آشیش مشرا پولیس کا تعاون نہیں کر رہا ہے۔ غور طلب ہے کہ لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیر کے بیٹے کی گاڑی کی زد میں آکرکسانوں سمیت نو افراد کی موت ہو گئی تھی۔ اسی معاملے کے اہم ملزم مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو تفتیش کے دوران تعاون نہ کرنے اور کچھ سوالات کے جواب نہ دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اب اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
معاملہ دراصل یہ ہے کہ ملزم آشیش مشرا سے صبح 11 بجے سے پوچھ گچھ جاری تھی۔ اس سے 40 سوالات پوچھے گئے لیکن وہ ایس آئی ٹی کے کئی سوالوں کا جواب نہیں دے سکا۔ یہی وجہ ہے کہ آشیش مشرا کو گرفتار کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS