نئی دہلی،(یو این آئی):دہلی حکومت نے معاشی طور پر کمزور سیکشن (ای ڈبلیو ایس) سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے داخلے سے انکار کی شکایات کے سلسلے میں سر گنگا رام اسپتال کو شو کاز نوٹس جاری کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے یہ کارروائی اسپتال سے غیر اطمینان بخش جواب موصول ہونے کے بعد کی گئی جب عام آدمی پارٹی کے ایک ایم ایل اے نے ای ڈبلیو ایس مریضوں کے داخلے سے انکار کی شکایت کی۔
قرول باغ کے ایم ایل اے وشیش روی کی شکایت میں اسپتال کی طرف سے ای ڈبلیو ایس کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کا الزام ہے۔ اس میں ای ڈبلیو ایس مریضوں کے لیے مختص 68 بیڈز میں سے 95 فیصد خالی پڑے تھے۔ ایم ایل اے نے الزام لگایا ہے کہ ای ڈبلیو ایس زمرے کے مریضوں کو کووڈ کا بہانہ بنا کر غیر ضروری طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔
اس معاملے میں ہسپتال سے رابطہ کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس پر جلد ایک بیان جاری کیا جائے گا۔مسٹر روی نے نجی اسپتالوں میں ای ڈبلیو ایس مریضوں کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے بتایاکہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں واضح طور پر کہا کہ جن نجی اسپتالوں کو رعایتی نرخوں پر زمین مل گئی ہے وہ ای ڈبلیو ایس زمرے کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے کے پابند ہیں۔
طبی دنیا میں شفافیت کی طرف ایک قدم، گنگا رام اسپتال کو نوٹس، جانیں وجہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS