اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اچانک ہی بے تحاشا توجہ،الزامات،ٹرولز اور نفرت کے ساتھ تنقید کا نشانہ بننے یا بنائے جانے والی اداکارہ ریا چکرورتی کو انڈیا کے مشہور شو ‘بگ باس’
کے پندرہویں سیزن میں شامل ہونے کے لیے ہر ہفتے 35 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی گئی تھی، جسے ریا نے انتہائی نرمی کے ساتھ مسترد کر دیا۔بگ باس انڈیا کا انتہائی مشہور اور متنازع شو ہے اور ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق اس شو کے بنانے والوں نے ریا چکرورتی سے رابطہ کیا اور انھیں شو میں شامل ہونے کے لیے بڑی رقم کی پیشکش کی لیکن خبروں کے
مطابق ریا آج کل بالی ووڈ اور جنوبی انڈیا کی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسروں کے ساتھ بات چیت کے مرحلے میں ہیں اور جلدی ہی فلموں پر کام کرنا شروع کر دیں گی۔ ریا کو آخری مرتبہ فلم چہرے میں دیکھا گیا تھا فلم میں انکے ساتھ امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی تھے پچھلے ماہ رلیز ہونے والی اس فلم پر ملا جلا ردِ عمل سامنے آتا تھا۔