راجیو اگروال فیس بک انڈیا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر مقرر

0

نئی دہلی: (یو این آئی) سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک انڈیا نے سابق انڈین ایڈمنسٹریشن سروس (آئی اے ایس) افسر راجیو اگروال کو ڈائریکٹر پبلک پالیسی مقرر کیا ہے۔ فیس بک انڈیا نے پیر کو بتایا کہ کمپنی کی ہندوستان میں پبلک پالیسی میں صارف کا تحفظ،ڈیٹا کی حفاظت اور پرائیویسی،شمولیت اور انٹرنیٹ ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔ اپنے نئے کردار میں اگروال فیس بک انڈیا کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر اجیت موہن کو رپورٹ کریں گے اور ہندوستان میں کمپنی کی قیادت کرنے والی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ موہن نے اگروال کی تقرری پر کہا کہ “ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم ہندوستان کے تانے بانے سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور ہمیں ایک سے زیادہ جامع اور محفوظ انٹرنیٹ بنانے میں تعاون کرنے کا موقع ملا ہے جس سے ملک میں ہر ایک کو فائدہ ہوگا۔ مجھے خوشی ہے کہ اگروال پبلک پالیسی ٹیم کی قیادت کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ اپنی مہارت اور تجربے کے ساتھ اگروال شفافیت،احتساب،بااختیار اور محفوظ کمیونٹی کی تعمیر کے ہمارے مشن کو مزید آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS