امریکی شہر نیو یارک میں میٹ گالا تو 13 ستمبر کو ہوکر ختم ہوگیا لیکن معروف امریکی ماڈل کیم کارداشین نے جو لباس زیب تن کیا تھا اس کے چرچے سوشل میڈیا پرختم ہوتے نہیں نظر آتے۔ انہوں نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی اور ساتھ لکھا ’سر سے پاؤں تک ٹی شرٹ سے زیادہ امیرکن کیا ہوگا؟
‘میٹ گالا ویسے ہرسال مئی کے پہلے ہفتے میں ہوتا ہے لیکن رواں سال کورونا وائرس کی وجہ سے یہ ایونٹ ستمبر میں میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں منعقد ہوا۔اس ایونٹ میں سلیبریٹیز نے طرح طرح کے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے
When I try to copy #KimKardashian style 🤣🤣 pic.twitter.com/a3p6qsUK2Q
— Jalila Haider (@Advjalila) September 14, 2021
لیکن کیم کارداشین اپنے منفرد لباس کے سبب ابھی بھی سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بنی ہوئی ہیں۔ کیم کرداشین میٹ گالا میں سیاہ لمبا گاؤن پہن کر آئیں اور ان کا چہرہ سیاہ ماسک سے ڈھکا ہوا تھا اور انہوں نے جوتے بھی سیاہ پہن رکھے تھے۔
معروف فیشن ویب سائٹ گلیمر کے مطابق کیم کرداشین کا یہ لباس پیرس میں واقع فیشن کمپنی بیلن سیاگا نے ڈیزائن کیا تھا۔
Close enough!#KimKardashian pic.twitter.com/9aKT6A2kRn
— Waqas Khan (@W_khan11) September 15, 2021
سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر لوگ اس لباس کا مذاق اڑاتے ہوئے بھی پائے گئے۔
پاکستان میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی جلیلہ حیدر نے بھی ایک میم شیئر کی جس میں ایک خاتون جسم پر کالی تھیلیاں باندھ کر چلتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔
https://twitter.com/la1711x/status/1437868674535333896?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1437868674535333896%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F600486
عائشہ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے تو کیم کرداشین کو مشہور کارٹون کیریکٹر ٹام سے تشبیہہ دے دی اور لکھا کہ ’ٹام نے یہ زیادہ بہتر کیا تھا‘۔
منا نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے کیم کرداشین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس سال (میٹ گالا) کا تھیم کیا تھا؟ طالبان کے (افغانستان پر) قبضے کا جشن؟وقاص خان نامی صارف نے کیم کرداشین اور ایک چمگادڑ کی تصاویر ساتھ شیئر کیں اور لکھا ’کلوز اینف‘۔لطیفہ نامی ایک صارف نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیم کرداشین ہیری پوٹر میں بھی تھیں اور کسی نے یہ نوٹ نہیں کیا۔‘