ہندوستان 4G یا 5G کے لیے کیا کررہا ہے،جانیں راز کی بات

0
Image: Purplepass

نئی دہلی،(یو این آئی):ہندوستان نے مواصلاتی شعبے میں اور بڑی اصلاحات کی منظوری دینے کے ساتھ ہی 4 جی 5 جی ٹیکنالوجی کے درمیان ایک پل کی طرح کام کرنے والی’ریڈیو ایکسیس ٹیکنالوجی‘ملک میں ڈیزائن اور تیار کر کے بیرون ملک برآمدات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ مواصلات،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریلوے وزیر اشونی وشنو نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں مرکزی کابینہ کے فیصلوں کی معلومات کے ساتھ کہا کہ ٹیلی کام شعبے میں اصلاحات سے ٹیلی کام آپریٹروں کے پاس 5 جی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے لیے سرمائے کی آمد آسان ہو سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن اور عزم کے مطابق یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ4 جی 5 جی ٹیکنالوجی کو جوڑنے والی ریڈیو ایکسیس ٹیکنالوجی کو ملک میں ہی ڈیزائن اورتیارکیا جائے گا۔
مسٹرویشنو نے کہا کہ ہندوستان کی اس ٹیکنالوجی کو عالمی معیار کا بنایا جائے گا اور اسے دوسرے ممالک کو بھی برآمدات کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹرمیں اصلاحات اس صنعت کو دباؤ سے نجات اوررفتار ملے گی اور سرمایہ کاری کا سرکل بہتر ہو گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی پرچارسال کی مہلت ملنے سے حکومت کی آمدنی پرمنفی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ کمپنی کواس مدت پرسود بھی ادا کرنا پڑے گا جو کہ اس کے مقابلے میں دو فیصد ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS