کھوری گاؤں کی بازآبادکاری کا عمل 30 اپریل 2022 تک مکمل ہونے کا امکان

0
Image: Live Law

نئی دہلی،(یو این آئی): ہریانہ کے فریدآباد میونسپل کارپوریشن واقع کھوری گاؤں میں بازآبادکاری کے اگلے سال 30 اپریل تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ کارپوریشن نے سپریم کورٹ میں مطلع کیا ہے کہ وہ 30 اپریل تک کھوری گاؤں انہدام کی بابت بازآبادکاری کے عمل کو پورا کرنے کے لیے پوری کوشش کرے گا، جس میں مستحق درخواست گذاروں کو فلیٹ کا قبضہ سونپنا بھی شامل ہے۔ حال ہی میں داخل حلف نامے کے مطابق کارپوریشن نے’عارضی نظام الاوقات‘ پیش کیاہے اور کارپوریشن کی ملکیت والی زمین پر بیٹھے جھگی باشندوں کی بازآبادکاری کے لیے ایک رہائش کا منصوبہ تیارر کیا ہے جسے 25 اگست 2021 کو ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا ہے۔ فریدآباد کے کھوری گاؤں میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 10000 گھروں کو منہدم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کی بابت سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS