ماسکو: (یو این آئی/اسپوتنک) اسرائیل نے غزہ سے جمعہ سے جاری راکٹ حملوں کے جواب میں حماس کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف) نے پیر کی اعلیٰ الصبح یہ اطلاع دی۔ اس نے ٹوئٹر پرکہا’’غزہ سے دہشت گردوں نے مسلسل تیسری رات اسرائیل پر راکٹ داغے،جس سے غزہ اور اسرائیل کے لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔ اس کے جواب میں ہم نے فوجی تربیت کے لیے استعمال کئے جانے والے چار حماس کمپلیکسوں،ایک ہتھیار ورکشاپ اور ایک زیرزمین سرنگ کے داخلی دروازے پرحملے کئے۔ تقریبا ایک گھنٹہ پہلے آئی ڈی ایف نے کہا کہ آئرن ڈوم ایریل ڈیفنس سسٹم نے غزہ سے جنوبی اسرائیل کی طرف داغے گئے ایک راکٹ کو مارگرایا ہے۔آئی ڈی ایف نے اتوار کی شام کہا کہ آئرن ڈوم ایئریل ڈیفنس سسٹم نے غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ کو مار گرایا۔ اس نے اتوار کی صبح کہا کہ اسرائیلی فورسز نے سنیچر کو غزہ سے اسرائیل کی طرف راکٹ لانچ کرنے کے جواب میں غزہ پٹی میں ایک راکٹ پروڈکشن پلانٹ سمیت حماس کے کئی ٹھکانوں پرحملہ کئے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ویسٹ بینک میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں کی اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے گولے داغے گئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے حماس کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS