چنڈی گڑھ (ایجنسی) اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد نیرج چوپڑا کا دوسرا خواب بھی مکمل ہوگیا۔اس کا خلاصہ انھوں نے سوشل میڈیا پر فوٹو شیئر کرتے ہوئے کیا ہے۔ انھوں نے دوسرے سپنے کی مکمل معلومات کچھ یوں دی ہے کہ ان کا خواب تھا کہ وہ اپنے والدین کو فلائٹ کا سفر کراسکیں۔ ٹوئٹر پر نیرج نے لکھا’آج زندگی کا ایک خواب پورا ہوا جب ماں اور پاپا کو پہلی بارفلائٹ پر بیٹھا پایا۔ سب کی دُعا اور آشیرواد لیے ہمیشہ آبھاری رہوں گا ۔ ‘
A small dream of mine came true today as I was able to take my parents on their first flight.
आज जिंदगी का एक सपना पूरा हुआ जब अपने मां – पापा को पहली बार फ्लाइट पर बैठा पाया। सभी की दुआ और आशिर्वाद के लिए हमेशा आभारी रहूंगा 🙏🏽 pic.twitter.com/Kmn5iRhvUf
— Neeraj Chopra (@Neeraj_chopra1) September 11, 2021
خبروں کے مطابق نیرج چوپڑا اشتہارات کے معاملے میں کوہلی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی نیرچ چوپڑا کافی وائرل ہورہے ہیں۔ فینس لگاتار ان کو لے کر ٹویٹ کرتے رہتے ہیں۔ بھارت کے بھالا پھینکنے والے کھلاڑی نیرج کھیل کے علاوہ اپنی پرسنالٹی کے لیے بھی جانے جارہے ہیں، دراصل نیرج نے کئی سارے انٹرویو میں ہندی میں جواب دے کر سب کا دل جیت لیا ہے۔ کیوں کہ انھوں نے مادری زبان کی قدرافزائی کی ہے ۔