قذافی کا بیٹا سعدی قذافی طرابلس جیل سے رہا، ترکی روانہ

    0
    Image: The Guardian

    طرابلس:(یو این آئی/اسپوٹنک) لیبیا کے سابق رہنما اور آمر معمر قذافی کے بیٹے سعدی قذافی کو طرابلس کی جیل سے رہا کر دیا گیا جس کے بعد وہ فوری طور پر ترکی روانہ ہو گئے۔ مقامی اخبار ‘لیبیا آبزرور’ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ 2011 میں معمر قذافی کے خلاف بغاوت اور قتل نے لیبیا میں ان کے خاندان کے افراد کے لیے سیاسی عدم استحکام اور عدم تحفظ کا دور شروع کیا۔ ان کے تین بیٹے مارے گئے جبکہ سعدی قذافی نائیجر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسے 2014 میں گرفتار کیا گیا اور لیبیا کے نئے حکام کے حوالے کیا گیا۔
    سعدی قذافی اپنے والد کے دور میں پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی ہوا کرتے تھے۔ اس کی حوالگی کے بعد اس پر کئی جرائم کے الزامات عائد کئے گئے۔ مسٹر سعدی قذافی پر2011 کی بغاوت کے دوران مظاہرین کے خلاف مختلف جرائم اور 2005 میں لیبیا کے فٹ بال کھلاڑی بشیر ریانی کے قتل سمیت کئی الزامات لگائے گئے۔ تاہم قتل کا الزام 2018 میں خارج کر دیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS